غذائی تحفظ قانون کے سلسلے میں شروع کئے گئے تمام سرکاری منصوبوں کے باوجود
فاقہ کشی کے معاملے میں ہندوستان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اس کا جائزہ
لینے والے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ملک کو تشویشناک زمرے میں
رکھا گیا ہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس دنیا بھر کے ممالک میں بھوک کے حالات اور اس کے
اہم وجوہات پر نظر
رکھنے والی غیر سرکاری بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل
فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کیاگیا ہے۔ اس میں ممالک میں فاقہ کشی کی صورت حال کو وہاں بچوں میں غذائی قلت، جسمانی
نشو نما اور بچوں کی شرح اموات اور اس کی روک تھام کے لئے نافذ سرکاری
پالیسیوں کی کامیابی اور ناکامی کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔